تہران اور قریبی شہر کرج میں 5 دھماکے سنے گئے
تہران اور قریبی شہر کرج میں 5 دھماکے سنے گئے، عرب میڈیا کے مطابق تہران ایئرپورٹ کے قریب بھی دھماکے کی اطلاع ہے اور دمشق کے دیہی اور وسطی علاقوں میں بھی ایران کے سرکاری میڈیا نے تہران میں دھماکوں کی تصدیق کردی ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق ایران کی فضائی حدود سے پروازوں کا رخ موڑ دیا گیا ہے۔
ایران کی سیکیورٹی نظام سے
مبینہ طور پر متعلق اہم عمارت میں دھماکے کی اطلاع ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے تہران کے مغرب اور جنوب مغرب میں فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا۔دھماکے سنے گئے۔
ایرانی ذرائع کے مطابق
تہران پر اسرائیلی حملے میں ممکنہ طور پر پاور اسٹیشن کو نشانہ بنایا گیا۔ تہران،
مشہد اور کرج میں پاور پلانٹ کے اہداف پر حملوں میں درجنوں جنگی طیاروں نے حصہ
لیا۔
ایرانی انٹیلی جنس حکام کا
کہنا ہے کہ دھماکوں کی وجہ ایرانی فضائی دفاعی نظام کی فعالیت ہوسکتی ہے۔
تہران فائر بریگیڈ کے
ترجمان کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ گودام میں آگ لگ گئی ہے تاہم فارس نیوز
کا کہنا ہے کہ عمارت کا ایرانی وزارت دفاع سے تعلق نہیں ہے
ایک تبصرہ شائع کریں