اے ایس ایف کی اسلام آباد اور پشاور ایئرپورٹ پر کارروائی، 2 کلو سے زائد منشیات برآمد اسلام آباد میں مسافر نے منشیات ٹرالی بیگ جبکہ پشاور میں اندرسوں (مٹھائی) میں مہارت سے چھپائی تھی۔
ایئر فورس سیکیورٹی فورس نےاسلام آباد اور پشاور ایئر پورٹس پر کارروائی کرتے ہوئے مجموعی طور پر 2 کلو 376
گرام منشیات برآمد کر کے بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔
تفتصیلات کے مطابق اسلام
آباد ایئرپورٹ پر دوحہ کی پرواز پر اے ایس ایف عملے نے مسافر شیر خان اور
پشاور ایئر پورٹ پر جدہ کی پرواز پر مسافر اقبال حسین کے سامان میں منشیات کی
موجودگی کی نشاندہی کی۔
منشیات کے بارے مزید معلومات کیلئے کلک کریں
اسلام آباد میں مسافر نے
مذکورہ منشیات ٹرالی بیگ کی اندرونی تہوں میں جبکہ پشاور میں یہ منشیات اندرسوں
(مٹھائی) میں مہارت سے چھپائی گئی تھی تاہم اے ایس ایف کے عملے نے دونوں مسافروں
کے سامان کی تلاشی پر بیگ سے بالترتیب 1.166 کلو گرام اور 1.210 کلوگرام آئس ہیروئن
برآمد کر کے اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔
ملزمان کو ابتدائی تفتیش کے
بعد مزید قانونی کارروائی کے لیے برآمد شدہ منشیات کے ساتھ اے این ایف حکام کے
حوالے کردیا گیا۔
مزید معلومات کیلئے پوسٹ پر کلک کریں
ایک تبصرہ شائع کریں