مزید معلومات کیلئے یہاں کلک کریں
فل کورٹ میٹنگ؛ جسٹس منصورعلی شاہ ویڈیولنک پر شریک ہوئے‘ 2 دسمبر کو اجلاس دوبارہ طلب
اجلاس ادارے کی کارکردگی کا جائزہ لینے اور مقدمات کو جلد نمٹانے کی مشاورت کیلئے بلایا گیا‘ کیس کے بیک لاگ کو کم کرنے اور عدالتی کارکردگی کو بڑھانے کے اقدامات پر غور ہوا؛ سپریم کورٹ اعلامیہ
اسلم گھمن کے بارے مزید ملعومات کیلئے کلک کریں
سپریم کورٹ کی جانب سے ججز کے فل کورٹ اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔ اعلامیہ کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان اسلام آباد میں جسٹس یحییٰ آفریدی چیف جسٹس آف پاکستان کی صدارت میں ایک فل کورٹ میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں تمام ججز نے شرکت کی، جسٹس سید منصور علی شاہ
ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔
بتایا گیا ہے کہ یہ اجلاس سپریم کورٹ کی کارکردگی کا
جائزہ لینے اور مقدمات کو نمٹانے کے لیے بلایا گیا، جس میں کیس کے بیک لاگ کو کم
کرنے اور عدالتی کارکردگی کو بڑھانے کے اقدامات پر توجہ دی گئی، رجسٹرار نے موجودہ
کیس لوڈ کا ایک جائزہ فراہم کیا اور مقدمات کے بروقت فیصلے کی جانب اقدامات کا
خاکہ پیش کیا، انہوں نے تازہ ترین اعداد و شمار پیش کیے اور بتایا اس وقت 59 ہزار
191 مقدمات زیر التوا ہیں۔
بتایا گیا ہے کہ یہ اجلاس سپریم کورٹ کی کارکردگی کا جائزہ لینے اور مقدمات کو نمٹانے کے لیے بلایا گیا، جس میں کیس کے بیک لاگ کو کم کرنے اور عدالتی کارکردگی کو بڑھانے کے اقدامات پر توجہ دی گئی، رجسٹرار نے موجودہ کیس لوڈ کا ایک جائزہ فراہم کیا اور مقدمات کے بروقت فیصلے کی جانب اقدامات کا خاکہ پیش کیا، انہوں نے تازہ ترین اعداد و شمار پیش کیے اور بتایا اس وقت 59 ہزار 191 مقدمات زیر التوا ہیں۔
ایک تبصرہ شائع کریں